معصوم شریک حیات (اور ذمہ داری کی علیحدگی اور منصفانہ ریلیف)
اگر آپ مشترکہ ریٹرن فائل کرتے ہیں، تو آپ اور آپ کی شریک حیات دونوں ٹیکس اور گوشوارے پر واجب الادا کسی بھی سود یا جرمانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، آپ اور آپ کی شریک حیات (یا سابق شریک حیات) کو جاری کردہ ٹیکس بل سے متعلق کچھ یا تمام ٹیکس، سود، اور جرمانوں سے ریلیف کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کے مشترکہ طور پر فائل کردہ ریٹرن سے کچھ یا تمام ریفنڈ کی صرف مشترکہ ٹیکس دہندہ کے ذمے واجب الادا قرض سے تلافی کی گئی ہو، تو اضافی معلومات کے لیے Nonobligated Spouse Relief (غیر ذمہ دار شریک حیات کا ریلیف( (NOBS) اور Form IT-280 (فارم IT-280)، Nonobligated Spouse Allocation (غیر ذمہ دار شریک حیات کا مختص) اور Form IT-280-I(فارم IT-280-I)، Instructions for Form IT-280 (ہدایت برائے فارم IT-280) ملاحظہ کریں۔
آپ کے لیے تین قسم کے ریلیف دستیاب ہیں:
- معصوم شریک حیات کا ریلیف،
- ذمہ داری کی علیحدگی، اور
- منصفانہ ریلیف۔
ریلیف کے لیے زیر غور لائے جانے والے عوامل – ٹیکس قانون § 654
عوامل | معصوم شریک حیات کا ریلیف | ذمہ داری کی علیحدگی | منصفانہ ریلیف |
---|---|---|---|
ذمہ داری کی قسم | آپ نے ایک مشترکہ ریٹرن فائل کیا ہو جس میں آپ کے شریک حیات سے متعلق کسی غلطی کی وجہ سے ٹیکس کی کم تشخیص کی گئی ہو۔ | آپ نے ایک مشترکہ ریٹرن فائل کیا ہو جس میں ٹیکس کا کم تعین، جزوی طور پر، آپ کی شریک حیات سے متعلق غلط معلومات کی وجہ سے ہوا ہو۔ | آپ نے ایک مشترکہ ریٹرن فائل کیا ہو جس میں ٹیکس کی کم تشخیص یا ٹیکس کی کم ادائیگی کی گئی ہو۔ |
ازدواجی حیثیت | ازدواجی حیثیت کو یہ فیصلہ کرنے میں مدنظر رکھا جا سکتا ہے کہ آیا ریلیف دیا جائے یا نہیں۔ | ریلیف کے لیے درخواست دینے سے پہلے ایک مکمل سال تک آپ طلاق یافتہ (یا آپ کی شریک حیات کا انتقال ہو چکا ہو)، قانونی طور پر علیحدہ یا اپنی شریک حیات کے ساتھ ایک ہی گھر میں نہ رہے ہوں۔ | ازدواجی حیثیت کو یہ فیصلہ کرنے میں مدنظر رکھا جا سکتا ہے کہ آیا ریلیف دیا جائے یا نہیں۔ |
علم | آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ جب آپ نے مشترکہ ریٹرن پر دستخط کیے تھے، تو آپ کو یہ علم نہیں تھا، اور آپ کے پاس یہ جاننے کا کوئی جواز نہیں تھا کہ ٹیکس کا کم تعین کیا گیا تھا یا کم تعین کی مقدار کتنی تھی۔ | آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ جب آپ نے مشترکہ ریٹرن پر دستخط کیے تھے، تو آپ کو یہ علم نہیں تھا اور آپ کے پاس یہ جاننے کا کوئی جواز نہیں تھا کہ ٹیکس کا کم تعین کیا گیا تھا یا کم تعین کی مقدار کتنی تھی۔ | ایک عامل کے طور پر مدنظر رکھا جا سکتا ہے۔ |
دیگر اہلیتیں | IT-285 کو وصولی کے عمل کے آغاز سے 2 سال کے اندر فائل کرنا چاہئیے۔ | IT-285 کو وصولی کے عمل کے آغاز سے 2 سال کے اندر فائل کرنا چاہئیے۔ | آپ نہ تو معصوم شریک حیات کے ریلیف کے لیے اہل ہیں اور نہ ہی ذمہ داری کی علیحدگی کے لیے۔ |
غیرمنصفانہ | تمام حقائق اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ غیرمنصفانہ ہوگا کہ آپ کو کم ٹیکس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ | ریلیف کے لیے عامل کے طور پر مدنظر نہیں لایا گیا۔ | تمام حقائق اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ غیرمنصفانہ ہوگا کہ آپ کو کم ٹیکس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ |
رقوم کی واپسی | آپ کی درخواست سے رقم واپس ہو سکتی ہے۔ مزید معلومات ذیل میں دی گئی ہیں۔ | کسی رقم واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ | آپ کی درخواست سے رقم واپس ہو سکتی ہے۔ مزید معلومات ذیل میں دی گئی ہیں۔ |
دباؤ – نقصان کا ڈر یا کسی دوسری قسم کی زبردستی | اگر آپ یہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دباؤ کے تحت اپنے مشترکہ نیو یارک اسٹیٹ انکم ٹیکس ریٹرن پر دستخط کیے تھے تو یہ مشترکہ ریٹرن نہیں سمجھا جائے گا، اور آپ کی مشترکہ ریٹرن پر ذمہ داری غیر مؤثر ہو سکتی ہے۔ تاہم، آپ کو اس ٹیکس سال کے لیے علیحدہ ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ پر ٹیکس واجب الادا ہو سکتا ہے۔ | اگر آپ یہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دباؤ کے تحت اپنے مشترکہ نیو یارک اسٹیٹ انکم ٹیکس ریٹرن پر دستخط کیے تھے تو یہ مشترکہ ریٹرن نہیں سمجھا جائے گا، اور آپ کی مشترکہ ریٹرن پر ذمہ داری غیر مؤثر ہو سکتی ہے۔ تاہم، آپ کو اس ٹیکس سال کے لیے علیحدہ ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ پر ٹیکس واجب الادا ہو سکتا ہے۔ | اگر آپ یہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دباؤ کے تحت اپنے مشترکہ نیو یارک اسٹیٹ انکم ٹیکس ریٹرن پر دستخط کیے تھے تو یہ مشترکہ ریٹرن نہیں سمجھا جائے گا، اور آپ کی مشترکہ ریٹرن پر ذمہ داری غیر مؤثر ہو سکتی ہے۔ تاہم، آپ کو اس ٹیکس سال کے لیے علیحدہ ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ پر ٹیکس واجب الادا ہو سکتا ہے۔ |
ریلیف کی درخواست کرنے کے لیے، Form IT-285(فارم IT-285)، Request for Innocent Spouse Relief (and Separation of Liability and Equitable Relief) )معصوم شریک حیات کی ریلیف (اور ذمہ داری کی علیحدگی اور منصفانہ ریلیف) کی درخواست(، اور اس کی ) instructionsہدایات دیکھیں(۔ اگر آپ Form IT-285 فائل کرتے ہیں، تو محکمہ غور کرے گا کہ آیا آپ معصوم شریک حیات کا ریلیف، ذمہ داری کی علیحدگی، یا منصفانہ ریلیف کے تحت اہل ہیں۔
تمام قسم کے ریلیف کے تحت رقم واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ اگر جس ریلیف کی قسم کے آپ اہل ہیں اس میں رقم کی واپسی کی اجازت ہے، تو آپ کو صرف وہ ادائگیاں واپس کی جائیں گی جو آپ نے اپنی ذاتی رقم سے کی ہوں۔ مشترکہ ریٹرن کے ساتھ کی جانے والی ادائگیاں، مشترکہ ادائگیاں، یا وہ ادائگیاں جو آپ کی شریک حیات (یا سابق شریک حیات) نے کی ہوں، واپسی کی اہل نہیں ہوں گی۔ رقم کی واپسی بھی ٹیکس کے قانون کے تحت مدتِ محدودیت کے تحت محدود ہے (عموماً اصل ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ سے تین سال یا ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ سے دو سال تک، جو بھی بعد کی ہو)۔
آپ اس کے بجائے ٹیکس قانون کے § 171 (آٹھارویں-d) کے تحت مفاہمت کی پیشکش کے اہل ہو سکتے ہیں اگر آپ مشترکہ انکم ٹیکس ریٹرن پر مشترکہ اور علیحدہ طور پر ذمہ دار ہیں اور آپ مخصوص شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ اضافی معلومات Form DTF-4.2 پر دستیاب ہیں، جو محکمہ کی ویب سائٹ www.tax.ny.gov پر موجود ہے۔
معصوم شریک حیات کے ریلیف کی درخواست دینے کے لیے، اپنا مکمل شدہ Form IT-285 اور معاون دستاویزات کو درج ذیل پتے پر بھیجیں:
NYS TAX DEPARTMENT
PROTEST CORRESPONDENCE UNIT
W A HARRIMAN CAMPUS
ALBANY, NY 12227-5120
مزید معلومات کے لیے:
) Tax Information for Innocent Spousesٹیکس معلومات برائے معصوم شریک حیات( ویب پیج ملاحظہ کریں۔